اردو

urdu

ETV Bharat / state

Snowfall in Srinagar چلہ کلان کے نویں روز پوری وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

سرینگر سمیت وادی کے مخلتف اضلاع میں جمعرات کے سہ پہر سے برفباری شروع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چند روز قبل خطے میں 29 اور 30 تاریخ کے درمیان بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشن گوئی کی تھی۔Snowfall In Kashmir

snowfall in srinagar
snowfall in srinagar

By

Published : Dec 29, 2022, 6:11 PM IST

Updated : Dec 29, 2022, 9:07 PM IST

شہر سرینگر سمیت مخلتف علاقوں میں برفباری شروع

سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعرات کی سہہ پہر سے ہی وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام حصوں میں برف باری کا سلسلہ شرع ہوا اور شام ڈھلنے کے تک سرینگر سمیت پوری وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔Snowfall in kashmir

یہ تازہ برف باری جہاں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان کی پہلی برف باری ہے وہیں دوسری طرف اس سے سردی کی شدت میں قدرے کمی محسوس کی گئی اور خشک موسم کے ایک طویل سلسلے کا خاتمہ بھی ہوگیا۔White Blanket in Kashmir

تفصیلات کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، ٹنگہ مرگ وغیرہ میں شام ہونے تک دو سے تین انچ برف جمع ہوئی تھی جبکہ میدانی علاقوں بشمول سری نگر میں صحنوں، پارکوں، مکان کے چھتوں پر برف جمع ہونے لگی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تازہ برف کے نتیجے میں تاریخی مغل روڈ، سری نگر – لیہہ شاہراہ، گریز- بانڈی پورہ روڈ، سادھنہ ٹاپ، زوجیلا، کیرن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل فی الوقت حسب معمول جاری ہے۔Highways Closed In Kashmir

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 29 دسمبر کی رات سے30 دسمبر تک کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوسکتی ہے اور 5 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:Weather Update In Kashmir کشمیر میں برفباری کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع

Last Updated : Dec 29, 2022, 9:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details