اردو

urdu

ETV Bharat / state

Soldiers Beating Civilian فوجیوں کی جانب سے شہری کو زدوکوب کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج

پولیس نے کہا "پیر کی دوپہر ایک واقعہ پیش آیا جس میں یونیفارم میں ملبوس کچھ فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک شہری کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا، جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔''Srinagar Police Register Case

فوجیوں کی جانب سے شہری کو زدوکوب کرنے  کی ویڈیو کے بعد مقدمہ درج
فوجیوں کی جانب سے شہری کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو کے بعد مقدمہ درج

By

Published : Aug 23, 2022, 1:53 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں فوجیوں کو ایک شخص کی پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سرینگر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ویڈیو میں دو فوجیوں کو ایک لوڈ کیریئر کے ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور شہری بعد میں اسے بچانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم ایک تیسرا سپاہی ویڈیو میں نمودار ہوتا ہے اور زوردار طریقے سے نامعلوم شہری کے سر پر وار کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا گیا۔

وائرل ویڈیو

پولیس نے کہا "پیر کی دوپہر کو، ایک واقعہ دیکھنے میں آیا جس میں یونیفارم میں ملبوس کچھ فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک شہری کو مارا پیٹا، جب کہ وہاں موجود دیگر اہلکار بھی نوگام چوک پر معمولی لڑائی میں شامل ہوگئے۔'' یہ ویڈیو کلپ کئی سیاسی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر شئر کی اور اس کی مزمت کرتے ہوئے حکام کو ایسے واقعات پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی۔

ایک فوجی اہلکار نے ٹوئٹ میں کہا وہ اس ویڈیو کلپ کی سچائی کی جانچ کر رہی ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ ایک پرانی ویڈیو معلوم ہوتی ہے، جسے جان بوجھ کر مسلح افواج کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لیے پوسٹ کیا گیا تھا۔ تاہم چنار کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اس ویڈیو کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Civilian Beaten in Srinagar عام شہری کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

ABOUT THE AUTHOR

...view details