اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddlers Booked Under PSA: سرینگر میں 21 منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد، 69 حراست میں - منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر پولیس نے 21 بد نامہ زمانہ منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے اُنہیں جیل بھیج دیا، جبکہ 69 دیگر کے خلاف سی آر پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے حراست میں لیا گیا۔ Srinagar Police detains 69 Drug peddlers

سرینگر میں 21 منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد، 69 حراست میں
سرینگر میں 21 منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد، 69 حراست میں

By

Published : Mar 1, 2022, 7:16 AM IST

سرینگر: سرینگر پولیس اور ضلع انتظامیہ سرینگر نے مشترکہ طورپر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر پولیس نے 21 بد نامہ زمانہ منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے اُنہیں جیل بھیج دیا، جبکہ 69 دیگر کے خلاف سی آر پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے حراست میں لیا گیا۔ 21 Drug Peddlers Booked under PSA

انہوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اعجاز اسد اور ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال کی سربراہی میں ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس دوران متعدد منشیات فروشوں کو ممنوع نشیلی اشیاءسمیت رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

دریں اثنا سری نگر پولیس نے عوام الناس کو یقین دلایا ہے کہ ضلع میں منشیات اور نشیلی ادویات کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کے آفس میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، سوشل ویلفیئر ، محکمہ صحت اور میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں کا ایک مشترکہ نارکورٹکس کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ large number of narcotics recovered

مذکورہ کنٹرول روم روزانہ کی بنیاد پر صبح دس بجے سے لے کر رات دس بجے تک لوگوں کے لئے دستیاب رہے گا۔ Drug Peddlers Booked Under PSA

سوشل میڈیا سائٹوں پر بھی عوام کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھنے کی خاطراقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔

بتادیں کہ سری نگر پولیس نے پہلے ہی نارکوٹس ہیلپ لائن نمبر 9596770550 کو فعال کیا ہے ۔

پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔ Drug peddling activities were reported

پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشی کے ناجائز دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔

منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہر ایک کو اپنا دست تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے پرے رکھا جاسکے۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں : Drug Dealers Booked Under PSA: منشیات فروشی کیس میں سرپنچ سمیت تین افراد پر PSAعائد، جیل منتقل

ABOUT THE AUTHOR

...view details