سرینگر:سرینگر پولیس نے جمعہ کے روز لال بازار علاقہ سے دو بھتہ خواروں کو کھلونے پستول،خنجر اور دیگر قیمتی اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق لالبازار پولس اسٹیشن کو ایک شکایت کنندہ سید عباس حسین سے اطلاع ملی کہ 11 اور 12 اکتوبر کی رات اسے مولوی اسٹاپ لالبازار پر دو نامعلوم افراد نے روک لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ کو آلٹو کار میں بٹھا کر نالبل کے علاقے لے جایا گیا، جہاں اسے کچھ نقدی اور قیمتی سامان اڑا کر دونوں افراد فرار ہوئے۔Srinagar police arrests two extortionists with toy pistol
Extortionists Arrested In Srinagar سرینگر میں دو بھتہ خوار کھلونے پستول کے ساتھ گرفتار - تازہ خبر جموں و کشمیر پولیس
سرینگر پولیس نے جمعہ کے روز لال بازار علاقہ سے دو بھتہ خواروں کو کھلونے پستول خنجر اور دیگر قیمتی اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔Extortionists Arrested In Srinagar
مزید پڑھیں:Journalists Arrested in Handwara ہندواڑہ میں بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں دو صحافی گرفتار
پولیس ترجمان کے مطابق اس اطلاع کی بنیاد پر ایف آئی آر نمبر 64/2022 پولیس تھانہ لالبازار میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں ایس ڈی پی او حضرتبل اظہر رشید، ایس ایچ او لال بازار کی زیر نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے اس بھتہ خوری میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ افراد کی شناخت ارسلان منظور ڈار ولد منظور احمد ڈار اور باسط بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنان صورہ کو گرفتار کے طور پر ہوئی ہ۔پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے ایک پستول (بظاہر ڈمی)، خنجر، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا ہے۔