سرینگر:جموں وکشمیر پولیس منشیات فروشوں اور قمار بازوں اور دیگر جرائم کے خلاف اپنی کارروائی جارہی رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں منگل کو سرینگر پولیس نے تین قمار بازوں کو گرفتار کیا ہے۔Gamblers Arrested In Srinagar
پولیس تھانہ صدر سرینگر کی ایک پولیس پارٹی نے روات پورہ باغات میں قمار بازوں کے آڈے پر چھاپا مار کر تین قمار بازوں کو گرفتار کیا اور وہاں سے داؤ پر لگائی گئی 53 ہزار کی نقدی بھی ضبط کی۔
پولیس کی جانب سے جن قمار بازوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ان کی شناخت نٹی پورہ کے رہنے والے حکیم مشتاق احمد ولد مرحوم محمد صادق، منظور احمد چھاٹ ولد غلام نبی ساکن فیصل کالونی صورہ اور روات پورہ کے نظیر احمد پررے ولد محمد یوسف پررے کے بطور ہوئی ہے۔
Gamblers Arrested In Srinagar: سرینگر میں تین قمارباز گرفتار - Gamblers Arrested
سرینگر پولیس نے آج راوت پورہ باغات میں قمربازوں کے آڈے پر چھاپہ مار کر تین قمربازوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے داؤں پر لگائی رقم بھی برآمد کی ہے۔Gamblers Arrested In Srinagar

سرینگر میں تین قمارباز گرفتار، داؤ پر لگائی گئی رقم بھی ضبط
مزید پڑھیں:
مذکورہ قمار بازوں کی گرفتاری کے بعد صدر پولیس اسٹیشن میں باضابطہ طور ایف آئی آر زیر نمبر 50/22U/S13 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئ ہے۔ادھر وادی کے دیگر اضلاع میں بھی پولیس سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے اور معاشرے میں پنپ رہے بدعات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔