اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی سخت کاروائی - سرینگر پولیس

سرینگر پولیس نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 14 افراد کی گرفتاری کے ساتھ 4 دکانیں سیل اور 10 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی سخت کاروائی
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی سخت کاروائی

By

Published : Jun 1, 2020, 10:54 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع سرینگر میں کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے سری نگر پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے ہے-

پولیس تھانہ نگین سرینگر کے دائرہ اختیار میں شامل افسران نے متعلقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 14 افراد کو گرفتار کیا ہے اور چار دکانوں کو سیل کردیا ہے۔

گرفتار شدگان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات ایف آئی آر زیرنمبر 96/2020 بھی درج کیا گیا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اسی طرح ایک اور کارروائی میں 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس دوران پولیس نے لاک ڈاؤن احکامات کی نفی کرنے کی پاداش میں 10 گاڑیاں پکڑی جن کو بعد میں ضبط کیا گیا مذکورہ افراد کے خلاف بھی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 97/2020 درج کیا گیا ہے اور کیس کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سرینگر پولیس نے ایک بار پھر عام لوگوں سے حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں عائد کردہ پابندیوں پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ کووڈ 19 کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے-

پولیس نے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا "جو لوگ پابندیوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details