سرینگر: جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹ ڈالنے کے حقوق پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جمعہ کو احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ’’غیر مقامی لوگوں کو ووٹنگ کا اختیار دینے کا اصل ہدف یہاں کا آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا ہے۔‘‘ پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری کی قیادت میں قریباً ایک درجن کارکنان نے سرینگر کے پارٹی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے لال چوک کی جانب جانے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ PDP Protest Against Outside Voters
سہیل بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی سرکار نے پانچ اگست 2019 سے جموں و کشمیر میں جو سلسلہ شروع کیا ہے، غیر مقامی لوگوں کو ووٹنگ کا حق دینا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اصل ہدف جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا مقصود ہے تاکہ یہاں کی مقامی آبادی بے اختیار ہو اور اقلیت میں تبدیل ہو جائے۔ پی ڈی پی ترجمان نے مزید کہا کہ سرکار کا یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے تشخص، تہذیب پر حملہ ہے جب کہ اس سے یہاں کے مقامی لوگوں کو بے اختیار بنایا جا رہا ہے۔ Non Locals Right to Vote in JK