اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں شبانہ آتشزدگی، چھ دکانوں کو نقصان

سرینگر کے بٹہ مالو علاقے علاقے میں شبانہ آتشزدگی میں نصف درجن دکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ا
ا

By UNI (United News of India)

Published : Dec 9, 2023, 12:22 PM IST

سرینگر:گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں آگ کی ایک شبانہ وار دات میں کم سے کم 6 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب ڈھائی بجے نمودار ہوئی آگ کی ایک واردات میں 6 دکانوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا: ’’بیس دکانوں پر مشتمل ایک لائن میں سے 6 دکانوں کو آگ سے نقصان پہنچا ہے۔‘‘

فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ہماری چار گاڑیاں جائے واردات پر پہنچی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم آگ کی اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:Batamaloo Fire Incident: سرینگر میں دو فائر فائٹرز دم گھٹنے کے باعث ہسپتال میں داخل

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں حالیہ دنوں آگ لگنے کی متعدد واردات رونما ہوئیں، آتشزدگی کی واردات میں ہو رہا اضافہ لوگوں کے لئے فکر مندی کا باعث بن گیا ہے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی، کشمیر، کے مطابق وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران آگ کی واردات میں اضافہ درج ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اس دوران گرمی کے لئے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پرعمل پیرا ہونے سے آگ کی وارداتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details