اردو

urdu

ETV Bharat / state

’آتشزدگی کے متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے‘ - رہائشی مکانات کو نقصان

غیر سرکاری تنظیم نے سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں حالیہ دنوں میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعات میں متاثرہ افراد کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

’آتشزدگی متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے‘
’آتشزدگی متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے‘

By

Published : Jan 19, 2021, 4:25 PM IST

جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات کے نذر آتش ہونے اور لاکھوں کی املاک جل کر خاکستر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مجلس عمل نے شہر خاص کے گنجان آبادی والے علاقوں: تاربل، نواکدل، واتل کدل اور صفا کدل میں گزشتہ دنوں آگ کی ہولناک وارداتوں میں درجنوں مکانات کے نذر آتش ہونے پر متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے علاقے کے صاحب ثروت لوگوں خاص طور سے فلاحی اور امدادی انجمنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چلہ کلان کے ان سخت ترین ایام میں متاثرین کی ہر ممکن مدد اور باز آباد کاری کے لئے آگے آئیں تاکہ مشکلات اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی کسی حد تک امداد کی جا سکے۔

خیال رہے گزشتہ دنوں شہر خاص کے سیکہ ڈافر اور نواکدل علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں نصف درجن سے زیادہ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا اور لاکھوں روپے کی گھریلوں اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ جبکہ آگ بجھانے کے دوران فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا ایک سب انسپکٹر بھی زخمی ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details