اردو

urdu

ETV Bharat / state

SMC Suspends Five Officials سرینگر مونسپل کارپوریشن کے پانچ افسران رشوت لینے کے الزام میں معطل - ایس ایم سی کی کارروائی

سرینگر مونسپل کارپوریشن Srinagar Municipal Corporation کے کمشنر اطہر عامر خان نے تین وارڈ افسران اور دو بلڈنگ انسپکٹرز کو معطل کرنے کے حکم صادر کیا ہے۔ ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں شہر میں متعلقہ مونسپل واڈز میں رشوت کے عوض شہریوں کو غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی ہے۔SMC Suspends Five Officials

SMC Suspends Five Officials
سرینگر مونسپل کارپوریشن کے پانچ افسران رشوت خوری کے الزام میں معطل

By

Published : Aug 21, 2022, 8:21 PM IST

سرینگر مونسپل کارپوریشن نے رشوت خوری کے الزام میں پانچ افسران کو معطل کردیا ہے اور ان کے متعلق انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس ایم سی کے کمشنر اطہر عامر خان SMC Commissioner Athar Amir Khan نے تین وارڈ افسران اور دو بلڈنگ انسپکٹرز کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ ان افسران میں وارڈ افسر محمد مقبول بٹ، نکہت آرا، شیخ الیاس، بلڈنگ افسر حفیظ اللہ پرے اور نثار احمد شامل ہیں۔ محمد مقبول بٹ کو گزشتہ روز انٹی کوپرشن بیریو نے رشوت لیتے ہوئے رنگے یاتھوں گرفتار کیا تھا۔SMC Suspends Five Officials

یہ بھی پڑھیں:SMC Commissioner Athar Aamir Interview: اسمارٹ سٹی کے تحت پروجیکٹس کو جلد مکمل کیا جارہا ہے

ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں شہر میں متعلقہ مونسپل واڈز میں رشوت کے عوض شہریوں کو غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی ہے۔ ایس ایم سی کمشنر نے ایس ایم سی کے جوائنٹ کمشنر سید عبدقاسم اور انجینئر میر عبدالخالق کو معطل شدہ افسران کے متعلق انکوائری کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرینگر مونسپل کارپوریشن کے بیشتر ملازمین پر شہریوں کا الزام ہے کہ وہ رشوت کے بغیر کوئی بھی کام انجام نہیں دے رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایس ایم سی کے چند وارڈ افسران کو معطل کیا گیا تھا۔SMC Suspends Five Officials

ABOUT THE AUTHOR

...view details