پیپلز کانفرنس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ 'شیخ عمران نے پارٹی چیئرمین سجاد غنی لون، جنرل سکریٹری عمران رضا انصاری، میئر سری نگر جنید عظیم متو اور سابق ممبر اسمبلی کپوارہ بشیر احمد ڈار کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی'۔
ڈپٹی میئر شیخ عمران پیپلز کانفرنس میں شامل - srinagar municipal corporation deputy mayaor joined politics
ریاست جموں و کشمیر کے سری نگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ محمد عمران نے جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی۔
![ڈپٹی میئر شیخ عمران پیپلز کانفرنس میں شامل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3308420-458-3308420-1558093112496.jpg)
بتادیں کہ پیپلز کانفرنس کے لیڈر اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو اور شیخ عمران کے درمیان اختلافات کے باعث دونوں آئے روز خبروں میں رہتے تھے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف سڑکوں پر آکر بھی احتجاج درج کیا تھا۔ تاہم کچھ ہفتے قبل یہ اختلافات ختم ہوگئے۔
دریں اثنا پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون نے شیخ عمران کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا 'خوش آمدید شیخ عمران، امید ہے کہ سری نگر میونسپل کارپوریشن کی نئی نوجوان ٹیم سری نگر کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے'۔