سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت سنیما ہال کھول دیا گیا ہے۔ تاہم پہلے دن فلم دیکھنے آئے لوگ کافی خوش نظر آئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ سنیما ہال کے ماحول نے انہیں کافی متاثر کیا۔ فلم دیکھنے آئے شائقین صحافیوں سے بات چیت کے دوران اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
عسکریت پسندی سے متاثرہ کشمیر میں سنیما کلچر کے احیاء کا طویل انتظار ختم ہو گیا ہے، سنیما ہال سرینگر میں 32 سال بعد ہفتے کے روز عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا اور پہلے ملٹی پلیکس تھیٹر میں دو فلیمیں نمائش کی گئی ۔جس میں ہریتک روشن اور سیف علی خان اسٹارر وکرم ویدھا اور جنوبی بھارت کی فلم پونیئن سیلوان ون بیک وقت دو ہالوں میں شامل ہیں۔Kashmir’s first-ever multiplex opens in Srinagar today after 3 decades
ملٹی پلیکس کے مالک اور ممتاز تاجر وجے دھر نے کہا کہ سرینگر شہر کے انتہائی محفوظ شیو پورہ علاقے میں واقع َِائینوش ملٹی پلیکس تھیٹر کو آج عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے،ملٹیپل میں 520 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ تین فلم تھیٹر ہیں۔ تاہم، ابتدائی طور پر صرف دو تھیٹر کھولے گئے ہیں۔
بتیس سال بعد وادی میں سنیما ہال دوبارہ کھلیں گے۔ 1990 میں عسکریت پسندی کی شروعات کے بعد عسکریت پسندوں نے کشمیر میں سنیما ہالوں کو بند کروا دئیے تھے،حکومت نے 1999 میں تین سنیما ہالز کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ کوشش کامیاب نہیں ہوئی،دھر جو سرینگر میں دہلی پبلک اسکول بھی چلاتے ہیں نے کہا کہ ملٹی پلیکس کے ہر تھیٹر میں روزانہ صبح 10 بجے سے چار شو دکھائے جائیں گے۔