جموں وکشمیر کے دورے پر آئی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی فار لیبر نے پیر کو سرینگر کے راجباغ میں ’’ریشم خانہ‘‘ کا دورہ کیا۔ کمیٹی میں 24 پارلیمانی ممبران شامل تھے جنہوں نے ریشم خانہ کے ملازمین کے ساتھ گفتگو کی اور نئی مشینوں کا جائزہ لیا۔
یاد رہے کہ جدید ریشم خانے کا افتتاح حالیہ دنوں لیفٹیننٹ گورنر نے کیا تھا۔ تاریخی ریشم خانہ 2014 کے سیلاب میں تباہ ہوگیا تھا، تاہم عالمی بینک کی امداد سے اس کو جدید طریقے پر تعمیر کیا گیا اور جدید مشینیں نصب کی گئیں۔
جموں و کشمیر کے دورے پر گزشتہ ایک ہفتے سے کئی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیز آرہی ہیں جن میں پارلیمانی ممبران شامل ہیں۔ یہ دورے دفعہ 370 کی منسوخی کے دو برس مکمل ہونے کے بعد کئے جارہے ہیں۔