اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر کے شخص کا سعودی عرب میں انتقال - man dies in saudi arabia during covid epidemic

کووڈ 19 کے باعث بزرگ شخص سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تھے۔

srinagar
srinagar

By

Published : Jul 15, 2020, 12:13 PM IST

کورونا وبا کے باعث سعودی عرب میں پھنسے سرینگر کے ایک شخص کی منگل کو موت ہو گئی۔

سنت کے ہاؤسنگ کالونی کے باشندہ 87 سالہ حاجی عبد الاحد ملک اسی سال فروری میں عمرہ کے لئے سعودی عرب گئے تھے۔ وبا کے پھیلنے کے دوران وہ اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ وہ وہاں رکے ہوئے تھے۔

جون سے ہی وہ بیمار تھے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی کووڈ 19 کی منفی رپورٹ آئی تھی۔ انہیں استھما کا مرض تھا۔ ان کی آخری رسومات سعودی عرب میں ہوئی۔

واضح ہو کہ بزرگ شخص کو قبل میں ہی بھارت لوٹنا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن اور دیگر وجوہات کے باعث وہ بھارت نہیں آسکے اور کل ان کا انتقال ہو گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details