مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں آج لوک جن شکتی پارٹی کے ریاستی صدر سنجے صراف نے پریس کانفرنس کر یو ٹی میں پارٹی کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کافی دنوں سے ایل جے پی میں مختلف پارٹی کے رہنما و کارکنان شامل ہو رہے ہیں، جو ایک خوش آئند قدم ہے، اس لئے اب پارٹی میں تمام لوگوں کو الگ الگ ذمہ داری دی جائے گی جو یو ٹی میں کام کریں گے۔
سرینگر: جموں و کشمیر میں ایل جے پی کا تنظیمی ڈھانچہ تیار اس موقعے پر نیشنل کانفرنس کے سابقہ سینئر رہنما گل رفیقی کو ایل جے پی کا سکریٹری جنرل بنایا گیا۔
سنجے صراف نے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست بنائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی کو مکمل ریاست بنایا جاتا ہے لیکن ہمارے یہاں ریاست کو ہی یو ٹی بنا دیا گیا ہے، اس لئے اسے دوبارہ مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے۔
جموں و کشمیر میں ڈرگس ریکٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوٹی نے نوجوانوں کو اس سے محفوظ رکھنا ہے لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے نوجوان اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ پولیس کو اس پر سخت کام کرنا ہے اور پارٹی بھی اس کے لئے پانچ لوگوں کی ایک ٹیم تشکیل دینے جا رہی ہے، جو اس ایشو پر کام کرے گی۔