اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: وائلڈ لائف ٹیم نے تیندوے کو پکڑا

گذشتہ کئی مہینوں سے جنگلی جانوروں کا بستیوں میں داخل ہونا لوگوں کے لیے باعث تشویش بن چکا ہے۔ وہیں، محکمہ وائلڈ لاٸف ان جانوروں کو پکڑنے میں کافی مشقت کر رہا ہے تاکہ ان جانوروں کی وجہ سے انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو۔

leopard caught alive in pampore
وائلڈ لائف ٹیم نے تیندوے کو پکڑا

By

Published : Aug 9, 2021, 9:59 AM IST

سرینگر کے بالہامہ علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے آج ایک بڑے تیندوے کو پکڑ کر داچھی گام پارک میں منتقل کیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے کھریو رینج کے ایک افسر نے کہا کہ انہیں کل بالہامہ علاقےمیں تیندوے کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس کے بعد محکمہ کے اہلکاروں نے علاقے میں جاکر تیندوے کو پکڑنے کے لیے جال اور پنجڑے لگائے گئے، جہاں تیندوے کو بعد میں پکڑ لیا گیا۔

سرینگر: وائلڈ لائف ٹیم نے تیندوے کو پکڑا

یہ بھی پڑھیں: خواتین کے تعاون کے بغیر سماجی ترقی کا تصور ناممکن: شمیم فردوس

افسر نے کہا کہ محکمہ کے اہلکاروں نے دن رات کافی مشقت کر کے اس تیندوے کو پکڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ان جانوروں کو کوئی نقصان کیے بغیر ہی پکڑ لیا گیا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details