سری نگر:وادیٔ کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ برف باری کے باعث پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دی گئی۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ کے علاقوں میں برف باری کے باعث سری نگر- لیہہ شاہراہ پر پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی۔ Mughal Road Closed after snowfall
انہوں نے کہا کہ پیر کی گلی اور دیگر علاقوں میں تازہ برف باری کے باعث تاریخی مغل روڈ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ دریں اثنا وادیٔ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔