اردو

urdu

ETV Bharat / state

Snowfall At Zojila Pass سری نگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند - سری نگر لیہہ ہائی وے ٹریفک کے لیے بند

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث سری نگر- لیہہ شاہراہ پر اتوار کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ Srinagar Leh Highway closed

سری نگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند
سری نگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

By

Published : Nov 20, 2022, 11:12 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر اتوار کے روز ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث سری نگر- لیہہ شاہراہ پر اتوار کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ برف باری سے روڈ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کے باعث ٹریفک کو معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔ Snowfall on Srinagar Leh Highway

دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ موسم سرما میں برف باری کے باعث سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کافی متاثر رہتی ہے جس سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details