سرینگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر منگل کے روز سواریوں کی نقل و حمل معطل رہی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث سرینگر- لیہہ شاہراہ پر منگل کے روز گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی۔ Srinagar Leh Highway Closed
انہوں نے کہا کہ برفباری سے روڈ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کے باعث ٹریفک کو معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔ دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔