اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mughal Road Closed تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند - مغل روڈ برف باری کے بعد بند

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر دو دنوں سے ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل معطل ہے۔ Mughal Road Closed after snowfall

تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند
تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند

By

Published : Nov 7, 2022, 12:48 PM IST

سری نگر:وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ کو پیر کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دیا گیا جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر دو دنوں سے ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل معطل ہے۔ Srinagar Leh highway closed

ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو اتوار کی صبح کئی مقامات جیسے پیر کی گلی، منسر مہر اور پوشہ پر بررف باری ہونے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سونہ مرگ میں برف باری کے باعث سری نگر- سونہ مرگ- گومری سڑک کو بھی پیر کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس روڈ پر بھی اتوار کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی لیکن بعد میں ٹریفک بحال کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Leh Highway Closed سرینگر لیہہ شاہراہ سواریوں کی آمد و رفت کے لئے بند

ذرائع نے بتایا کہ تازہ برف باری کے باعث اس روڈ کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے لوگوں سے سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے قبل اس کی صورتحال معلوم کرنے کی تاکید کی ہے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے متعلقہ ٹریفک کنٹرول روم کے ساتھ رابطہ کریں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details