اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضرورت کے پیش نظر سرینگر جموں قرمی شہراہ آج رہے گی بند - Srinagar-Jammu Corridor will remain closed today due to need

سرینگر جموں قومی شہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر آج یعنی 11 اگست کو پوری بند رہے گی۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری ایڈوائزری کر جانکاری دی گئی ہے۔

jk_ sri_ national high way_closed_ repairing_7205518
جموں قرمی شہراہ

By

Published : Aug 11, 2021, 12:33 AM IST

سرینگر جموں قومی شہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر آج یعنی 11 اگست کو پوری طرح بدھ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند رہے گی۔
محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق سرینگر جموں شہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی۔ کسی بھی گاڑی کو نہ ہی سرینگر سے جموں اور نہ ہی جموں سے سرینگر آنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی قومی شہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر بند رہتی تھی۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنئیر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 11 اگست یعنی بدھ کے روز شہراہ پر کسی بھی مسافر یا مال بردار گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس ضمن میں پہلے ہی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی اے ایس ٹاپرز ٹینا ڈابی اور اطہر عامر کی محبت کی کہانی ختم


ادھر تمام مسافروں اور فوجی اہلکاروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بدھ کے روز شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ تمام مسافروں سے تاکید کی گئی ہے وہ سفر کرنے سے پہلے محکمہ ٹریفک سے رابطہ قائم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details