سرینگر:سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹرمینل کی عمارت کی توسیع میں انتظامی تاخیر کی وجہ سے عوام کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہوائی اڈے کی توسیع کا کام جو رواں برس کے آخری ایام میں شروع ہونا تھا تاہم اب کام شروع ہونے میں تھوڑا اور وقت لگے گا۔ inagar International Airport expansion hits roadblock
اس حوالے سے زیادہ بات نہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "کچھ طریقہ کار اور انتظامی تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ٹرمینل کی توسیع کا کام شروع ہونے میں مزید وقت درکار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرینگر ہوائی اڈے پر ٹرمینل کی توسیع وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جہاں ہوائی اڈے پر اوسطاً 8 ہزار سے 10 ہزار کے درمیان مسافروں کی آمدورفت کو مدنظر رکھ کر تعمیر کیا گیا تھا، وہیں حالیہ مہینوں میں سیاحوں کی تعداد میں شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سرینگر ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق اس وقت روزانہ 16 ہزار سے 18 ہزار مسافر ہوائی اڈے کا استعمال کرتے ہیں۔ srinagar airport latest news
یاد رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اعلان کیا کہ ٹرمینل کو موجودہ 25، ہزار مربع میٹر سے بڑا کر 63 ہزار مربع میٹر کیا جائے گا اور اس کے لیے 1,500 کروڑ روپے کی لاگت درکار ہوگی، جس کا کام رواں برس کے اپریل سے شروع ہونا تھا، تاہم بعد میں امسال کے آخر تک کام شروع کرنے کا دعوی کیا گیا اور اب کسی کو نہیں پتا کہ کب ہوائی اڈے میں توسیع کی جائے گی۔