اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی - jammu kashmir

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کر رہی ہے۔

Srinagar: fine imposed on lockdown violators
سرینگر: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول

By

Published : Jul 22, 2020, 12:48 PM IST

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں ضلع انتظامیہ سرینگ کی جانب سے مسلسل لوگوں پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے-

سرینگر انتظامیہ شہر میں کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سختی سے کام لے رہی ہے۔ انتظامیہ نے کل اس سلسلے میں ایک شاپنگ کمپلیکس کو سربمہر کر دیا جبکہ ان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

سرینگر: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول

اس موقعہ پر تحصیلدار سوتھ (جنوب) نے واضح کر دیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلع انتظامیہ سرینگر کی ایک ٹیم جس میں ایس ڈی ایم، تحصیلدار سوتھ اور پولیس کے افسران نے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ جس دوران انہوں نے ایس او پیز اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں کئی عمارتوں کو سیل کر دیا جبکہ ان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار سوتھ سرینگر رابعہ یوسف راتھر نے بتایا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارورائی ہوگی اور ماسک کے بغیر چلنے والوں سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ سرینگر نے مہم تو شروع کر دی ہے تاہم لوگو ں کو چاہیے کہ وہ اس پر خود عمل درآمد کریں اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

ادھر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ پٹائی بھی کر رہی ہے۔

ضلع انتظامیہ سرینگر نے بتایا کہ لوگوں سے ایک مرتبہ پھر یہی اپیل ہو گی کہ وہ ایس او پیز کو من و عن عمل کر یں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کرنے کے علاوہ سماجی دوری بنائے رکھیں تب ہی جاکر اس وبائی بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارورائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details