پولیس کے مطابق جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں منگل کے روز دیر رات سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔ اس تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔ اس کی شناخت عذیر اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکنہ ملہورہ شوپیان کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی تحویل سے ایک پستول، ایک میگزین، چھ گولیاں اور دو گرینیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔