اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Court summons Waseem Rizvi: سرینگر عدالت نے وسیم رضوی کو طلب کیا - اسلام اور قرآن پاک کے خلاف مبینہ بیان دینے پر وسیم رضوی طلب

سرینگر کی ایک مقامی عدالت نے جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کو اسلام اور قرآن پاک کے خلاف مبینہ بیان دینے پر طلب کیا ہے۔ Rizvi's alleged statement against Islam and Holy Quran

سرینگر عدالت نے  وسیم رضوی کو طلب کیا
سرینگر عدالت نے وسیم رضوی کو طلب کیا

By

Published : Feb 11, 2022, 7:46 AM IST

سرینگر کی ایک مقامی عدالت نے جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کو اسلام اور قرآن پاک کے خلاف مبینہ بیان دینے پر طلب کیا ہے۔ Srinagar Court summons Waseem Rizvi

اس معاملے پر سماعت کی تاریخ آئندہ مہینے کی 25 تاریخ مقرر کرتے ہوئے سیکنڈ ایڈیشنل منصف، جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سرینگر، شہبر ایاز نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ "ملزم (تیاگی) کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153A، 295A، 505 کے تحت قابل سزا جرائم کے لیے کارروائی جاری کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی لیے ملزم کو ایک سمن جاری کیا جائے جس میں اسے عدالت میں حاضر ہونے اور شکایت میں اس پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کو کہا جائے۔"Srinagar Court summons Tiyagi (Waseem Rizvi)


واضع رہے کہ یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین تیاگی نے گزشتہ سال ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔ Tyagi last year converted to Hinduism


شکایت کنندہ – دانش حسن ڈار، جو سرینگر کے رہائشی ہیں، نے اپنے وکیل عامر مسعودی کے ذریعے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ "تیاگی نے لکھنؤ، اتر پردیش میں اپنے بیان سے اُنکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ تیاگی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام ایک گروہ یا تنظیم ہے اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن ایک جھوٹا اور لغو لٹریچر ہے، جس کا کوئی بنیاد نہیں ہے۔‘‘ complainant–Danish Hassan Dar submitted Plea

یہ بھی پڑھیں :FIR Against Wasim Rizvi in Lucknow: مولانا کلب جواد پر نازیبا تبصرہ معاملے میں جتیندرتیاگی پرمقدمہ



شکایت کنندہ کا مزید کہنا ہے کہ "ان غیر آئینی بیانات کا استعمال جمہوریہ ہند کی مسلم اکثریت کے تئیں ان کی منفیت کے جوہر کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ ملزم (تیاگی) نے اپنے مذکورہ بیانات کی وجہ سے شکایت کنندہ کے مذہبی جذبات کو مشتعل، حملہ اور داغدار کیا ہے جسے قانون کے طریقہ کار کے سامنے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔" Rizvi's alleged statement against Islamand Holy Quran

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details