سرینگر:جموں کشمیر کی ایک عدالت نے ٹریفک پولیس حکام کو حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ای چالان سے جرمانہ عائد کرنا بند کریں، جب تک اس (ای چالان) سسٹم میں تکنیکی خرابیوں کو دور نہ کیا جائے۔ عدالت نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ای چالان کے ذریعے جتنی بھی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے انکو فوری طور بغیر جرمانہ کے ریلیز کیا جائے۔ Srinagar court directs Halting of e Challans
یہ ہدایت ٹریفک پولیس کو آج سرینگر کے سپیشل موبائل مجسٹریٹ نے اس وقت جاری کی جب ایک درخواست کنندگان نے عدالت میں عرضی دائر کی تھی کہ سرینگر میں ٹریفک پولس نے بغیر کسی وجہ یا ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کے ای چالان کیا ہے۔ عدالت نے اس عرضی میں تفصیلات کی سنوائی کے بعد ٹریفک پولیس کو حکم جاری کیا کہ ’’جب تک ای چالان میں تکنیکی خرابیوں کو صحیح نہیں کیا جائے گا تب تک پولیس ای چالان کا سلسلہ بند کرے۔‘‘E challans halted in Srinagar
عدالت نے ایس ایس پی ٹریفک، مظفر احمد شاہ، کو ہدایت دی کہ درخواست کنندگان کا جرمانہ واپس ادا کیا جائے اور ای چالان کے ذریعے ضبط کی گئی گاڑیوں کو فوراً ریلیز کیا جائے۔ عدالت نے انسپکٹرز جنرل آف ٹریفک پولیس کو بھی حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ای چالان میں درستی لانے کے بعد ہی اس کا استعمال کریں۔