اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: کانگریس رہنما نے مکھن لال بندور کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا - مقتول کے لواحقین

سرینگر میں آج کانگریس یوٹی انجارچ رجنی پٹیل نے مقتول دواساز مکھن لال بندور کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں مقتول کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

سرینگر: مقتول کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار
سرینگر: مقتول کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار

By

Published : Oct 8, 2021, 10:23 PM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج کانگریس یوٹی انجارچ رجنی پٹیل نے مقتول دواساز مکھن لال بندور کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

سرینگر: مقتول کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار

اس دوران انہوں مقتول کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ جبکہ اس دوران انہوں نے باہر موجود نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی دکھ کی بات ہے کہ گزشتہ ایک سال سے کشمیر میں بے قصور لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی غکط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں معصوم لوگوں کا قتل ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بے گناہوں کی ہلاکت سے لوگوں میں عدم تحفظ: عمر عبداللہ

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران وادی کشمیر میں سات افراد کو ہلاک کیا گیا ہے جن میں چار اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں چھ افراد کو شہر سرینگر میں ہی ہلاک کیا گیا ہے جن میں ایک معروف دواساز مکھن لال بندور بھی شامل ہے۔ شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد وادی کشمیر میں خوف و تشویش کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details