سرینگر:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر کے چھناپورا علاقہ میں جمعہ دیر رات سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی ہوئی تاہم عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایک سینئر پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "رات تقریباً ایک بجے کے قریب چھناپورا علاقے کے متھن میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ پولیس کی ٹیم موقع پر موجود تھی۔"
اُن کا مزید کہنا تھا "گولیوں کا تبادلہ بھی کچھ دیر تک جاری رہا تاہم بعد میں خاموشی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ علاقے میں تلاشی کاروائی جاری رہے گی۔"
مزید پڑھیں: سرینگر کےمیتھن علاقہ میں انکاؤنٹر جاری،جموں و کشمیر پولیس
سرینگر: عسکریت پسند اور پولیس کے درمیان تصادم
جموں و کشمیر کے سرینگر میں عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان جمعہ کی دیر رات تصادم ہوا، جس میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
http://10.10.50.85//kerala/31-July-2021/encounter1_3107newsroom_1627702312_793.jpg
محبوبہ مفتی کا دعویٰ، یوٹی انتظامیہ نے لواحقین سے ملنے نہیں دیا
دریں اثناء، اس سے قبل شہر کے نٹی پورا علاقے میں پولیس نے ایک تصادم کے دوران لشکر طیبہ کے عسکریت پسند کو ہلاک کیا تھا جبکہ دوسرا تصادم کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا