سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا کہ شہر سرینگر بنیادی شہری سہولیات کے فقدان اور عوامی افادیت کی خدمات اور سماجی بہبود پر کوئی توجہ نہ دیئے جانے سے شہری افراتفری کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے صورہ میں پارٹی کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔Lack of civic amenities and public utility in Srinagar
انتظامیہ کی وسیع پیمانے پر نظر اندازی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنویر نے کہا کہ”شہر کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔
سرینگر کے لوگوں کو بھی کشمیر کے دیگر قصبوں اور دیہاتوں کی طرف حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ایسے کئی واقعات ہیں، جہاں لوگوں نے راشن گھاٹوں پر غیر معیاری چاول اور آٹا کی تقسیم کے خلاف احتجاج کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کیا جارہاہے۔ بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔بجلی فیس میں بے تحاشہ اضافہ کے باوجود بجلی کی فراہمی کے لیے کسی شیڈول پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ان غیر طے شدہ بجلی کی کٹوتیوں کے درمیان ہسپتال اور صنعتی یونٹس بھی متاثر ہوگئے ہیں۔Power Crises In Srinagar