اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: رمضان میں روٹیاں رعایتی داموں پر فروخت کرنے والا نانوائی

ماہ رمضان کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی عام بات ہے، اشیاء خورد و نوش خصوصا سبزیوں، پھلوں، گوشت اور دودھ وغیرہ کی قیمتیں اچانک آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ تاہم ان مقدس ایام میں خدمت خلق اللہ کے جذبے سے سرشار بعض افراد قیمتیں بڑھانے کے برعکس مختلف ڈسکائونٹ اسکیمیں فراہم کرتے ہیں۔

سرینگر: رمضان میں روٹیاں رعایتی داموں پر فروخت کرنے والا نانوائی
سرینگر: رمضان میں روٹیاں رعایتی داموں پر فروخت کرنے والا نانوائی

By

Published : Apr 21, 2021, 8:39 PM IST

28 برس کے آزاد احمد ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے سے تعلق رکھتے ہیں وہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ گزشتہ دو برسوں سے سری نگر کے نوا کدل علاقہ میں نانوائی کی دکان چلا رہے ہیں۔

سرینگر: رمضان میں روٹیاں رعایتی داموں پر فروخت کرنے والا نانوائی

جہاں بعض افراد رمضان کے ایام میں قیمتیں بڑھا رہے ہیں وہیں آزاد احمد روٹیوں سمیت کشمیری ریوایتی ’’کلچے‘ بیس فیصد رعایت کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں۔

آزاد کا کہنا ہے کہ رمضان میں گراں فروشی عرج پر پہنچ جاتی ہے، جس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ تاہے۔ انکے مطابق انہوں نے رمضان میں خصوصی رعایت کے ساتھ روٹیاں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پانچ روپے کی روٹی صرف چار روپے میں جبکہ دس روپے والی روٹی آٹھ روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف روٹیوں بلکہ روایتی ’’لواسوں‘‘، ’’باقر کھانی‘‘ اور ’’کلچوں‘‘ کو بھی رعایتی داموں پر فروخت کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے معیار اور وزن کو برقرار رکھتے ہوئے منافع میں کمی کی ہے ’’تاکہ اس سے دیگر افراد بھی متاثر ہوکر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لائیں۔‘‘

آزاد احمد کے جذبے کی لوگوں نے کافی ستائش کی ہے۔ مقامی باشندے دیگر نانوائیوں کے بجائے ان ہی دکان سے روٹی خریدنے کو ترجیح دی رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details