اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update سرینگر، کپواڑہ میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

سرینگر اور ضلع کپواڑہ میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔ Kashmir Weather Update

سرینگر، کپواڑہ میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ
سرینگر، کپواڑہ میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

By

Published : Dec 16, 2022, 11:04 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر اور شمالی ضلع کپواڑہ میں جمعہ کو موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات منفی 3.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ وہیں کپواڑہ میں بھی منفی 3.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ Srinagar Coldest Night of this Winter Season

وادی میں مسلسل خشک موسم کے درمیان کشمیر کے بیشتر اسٹیشنوں پر رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آ گیا۔ دنیا کے مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں پارہ منفی 2.5 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ کوکرناگ میں پارہ منفی 2.1 ڈگری سیلسیس پر رہا۔ قاضی گنڈ میں پارہ منفی 3.4 ڈگری سیلسیس پر رہا جبکہ پہلگام ایک بار پھر منفی 5.3 ڈگری سیلسیس پر سرد ترین مقام رہا۔ Kupwara Records Coldest Night

یہ بھی پڑھیں : Kashmir Weather Update کشمیر میں چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور مسلسل جاری، پہلگام سرد ترین جگہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details