اردو

urdu

ETV Bharat / state

’سرینگر ایئرپورٹ سے محدود پراوزیں پیر سے شروع‘ - سماجی دوری کا خیال

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن کے نتیجے میں گزشتہ دو ماہ سے سرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہیں۔

’نئے شیڈول کے تحت سرینگر ائیرپورٹ سے محدود پراوزیں سوموار سے شروع‘
’نئے شیڈول کے تحت سرینگر ائیرپورٹ سے محدود پراوزیں سوموار سے شروع‘

By

Published : May 23, 2020, 5:52 PM IST

لاک ڈائون کے سبب جہاں عام زندگی متاثر ہوئی وہیں سرینگر ائر پورٹ بھی گزشتہ دو ماہ سے بند ہے۔ تاہم مرکزی سرکاری کی جانب سے کئی شعبوں کی بحالی کی اجازت کے بعد اب سرینگر ہوائی اڈے سے سوموار سے روزانہ 13پروازیں شروع ہوں گی۔

بدھ کو مرکزی وزارت سیول ایویشن نے 25مئی سے ہندوستان بھر میں اندرون ملک تجارتی پروازوں کی اجازت دی ہے جس کے تحت سرینگر ہوائی اڈے سے بھی محدود پروازوں کو اجازت دی گئی ہے۔

عام ایام میں سرینگر ہوائی اڈے سے ہر روز 32 پروازیں اُڑان بھرتی تھی لیکن کورونا وائرس کے سبب جاری کئے گئے قواعد اور شیڈول کے تحت یومیہ صرف 13 پروزایں ہی اگلے ایک ماہ تک اُڑان بھریں گی۔

ڈائریکٹر ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا، سرینگر، سنتوش ڈھوکے نے کہا کہ نئے فضائی شیڈول میں کووِڈ19کے باعث پروازوں کی تعداد میں قریبا 60 فی صد کمی کی گئی ہے۔

سنتوش ڈھوکے نے بتایا کہ یہ شیڈول25مئی سے 30 جون تک نافذالعمل رہے گا۔ شیڈول کے مطابق سرینگر ائر پورٹ پر روزانہ پہلی پرواز صبح 7 بجکر 25منٹ پر اُترے گی جبکہ آخری پرواز دوپہر 2بجکر40منٹ پر سرینگر پہنچے گی۔

انکا کہنا ہے کہ سرینگر ائرپورٹ سے اڑان بھرنے والی تمام نجی و سرکاری کمپنیاں اسی شیڈول کے مطابق کام کریں گی۔

ڈھوکے نے مزید کہا کہ کووِڈ19 احتیاطی تدابیر کی عمل آوری کے لئے مسافروں اور اسٹاف ممبروں کی ’’بغیررابطہ‘‘ نقل وحرکت کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ سماجی دوری کا خیال رکھا جا سکے، جبکہ شناختی ثبوت کی جانچ ویب کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ مسافروں کے لئے لازمی ہے کہ و ہ ’آروگیہ سیتو ایپ‘ کو اپنے فون میں انسٹال کریں اور انہیں اس میں دیئے گئے سوالات کے جواب بھی دینے ہوں گے۔

ڈھوکے کا مزید کہنا تھا کہ ’’سبز زمرے (Green Zone) سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو ہی پرواز میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ ’جن لوگوں کو ایپ میں ’سرخ‘ زمرے سے دکھایا جائے گا انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details