اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: سڑک حادثے میں خاتون سمیت چارافراد زخمی - ایک سڑک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی

کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک سڑک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں

srinagar accident
سرینگر: سڑک حادثے میں خاتون سمیت چارافراد زخمی

By

Published : Jan 19, 2021, 10:44 PM IST

سرینگر کے نشاط علاقے میں منگل کی شام دو گاڑیوں میں ٹکراؤ کے بعد چار افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک شدید زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ' فورڈ گاڑی زیر نمبر CH01AY7603نشاط سرینگر میں ایک الٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK01F 7603 سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ' تمام زخمی افراد کو علاج کے لئے ایس کے آئی ایم ایس صورہ پہنچایا گیا اور زخمیوں کی شناخت صوفی لالی ، صوفی طاہر ، سمیر احمد صوفی اور الٹو ڈرائیو شوکت احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھین:سرینگر: آگ کی واردات میں متاثرہ خاندانوں کو لاکھوں روپے کی امداد


انہوں نے مزید کہا کہ صوفی لالی کی حالت نازک ہے۔ ادھر متعلقہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details