اردو

urdu

ETV Bharat / state

JKNC on Army's Help Over Power Crisis: این سی ترجمان عمران نبی ڈار نے ایل جی انتظامیہ سے ملازمین کو اعتماد میں لینے کی اپیل کی - رکزی حکومت سے بجلی کو پرائیویٹائز کرنے کے فیصلے

نیشنل کانفرنس ترجمان عمران نبی ڈار JKNC Spokesperson Imran Nabi نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'انتظامیہ کو کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ملازمین کو اعتماد میں لینا چائے۔

نیشنل کانفرنس ترجمان عمران نبی ڈار کی پریس کانفرنس
نیشنل کانفرنس ترجمان عمران نبی ڈار کی پریس کانفرنس

By

Published : Dec 21, 2021, 9:56 AM IST

Updated : Dec 21, 2021, 10:10 AM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار JKNC Spokesperson Imran Nabi نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'انتظامیہ کو کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ملازمین کو اعتماد میں لینا چائے۔

این سی ترجمان عمران نبی ڈار نے ایل جی انتظامیہ سے ملازمین کو اعتماد میں لینے کی اپیل کی

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مرکزی حکومت سے بجلی کو پرائیویٹائز کرنے کے فیصلے کے بعد ملازمین کی طرف سے بند کال دینے پر اور بجلی کی ٹرانسمیشن کو بند کرنے اور پولیس اور فوج کا ٹرانسمیشن Seeking Army's Help Over Power Crisis پر اپنے قبضے میں لینے پر اپنے ردعمل ظاہر کرنے پر مرکزی سرکار سے ملازمین کو اعتماد میں لینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل جی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جو پولیس اور آرمی کو لایا گیا ہے یہ کس سسٹم میں ہوتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر سوال اٹھایا کہ ایسا تبادلہ کس ریاست میں ہوا ہے؟ پورے نظام کو کسی کے حوالے کرنا جن کو اس چیز کا علم بھی نہیں ہے یہ کون سا انصاف ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا کہ ایل جی ایڈمنسٹریشن بالکل ناکام ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ جموں میں محکمہ بجلی کے ملازمین کے ہڑتالPDD Employees Strike کی وجہ سے بجلی کی بحرانی صورتحال پیدا ہونے کے بعد صوبائی کمشنر جموں رگھو لنگر نے گزشتہ روز صارفین کی سہولیت کے لیے فوج سے مدد طلب کیArmy called For Power Restore In Jammu ہے، جس کے بعد فوج کی انجینئرنگ ونگ نے دیر رات شام سے ہی جموں خطہ کے گریڈ اسٹیشنز میں کام کرنا شروع کیا۔

Last Updated : Dec 21, 2021, 10:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details