سرینگر:سری نگر میں جی 20میٹنگ کے پیش نظر سکیورٹی کے قبل از وقت پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی، خصوصی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ گلمرگ اور سرینگر میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے انعقاد کو لے کر تیاریاں زور و شور سے شروع کی گئی ہے، جہاں ایک طرف جموں وکشمیر انتظامیہ نے شہر کو سجانے اور سنوارنے کی خاطر مختلف پروجیکٹ بیک وقت شروع کئے وہی سکیورٹی کے حوالے سے بھی پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینگر میں جی 20میٹنگ کے پر امن انعقاد کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بھی میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی سکیورٹی اداروں اور جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیداروں کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سکیورٹی کے حوالے سے کئی اہم فیصلے لئے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی ، خصوصی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سری نگر اور گلمرگ میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرینگر میں جگہ جگہ اضافی سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو تعینات کرنے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔