جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں گزشتہ کئی ماہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے پیش نظر سینٹرل ریزرو پولیس فورس جلد ہی عسکری مخالف کاروائیوں کے لئے 'رینالٹ شرپا' کا استعمال کرنے جا رہی ہے۔ یہ گاڑی خصوصاً جنگ کے لئے بنی ہے۔ اس گاڑی پر دھماکے کا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا ہے۔
ایک سکیورٹی اہلکار کے مطابق 'ایک شرپا گاڑی' ٹرائل کے لیے وادی لائی گئی ہے۔ اگر ٹیسٹ کے نتائج ٹھیک آتے ہیں تو مزید گاڑیوں کو بھی وادی لایا جائے گا۔ یہ گاڑیاں اپنی طاقت اور جنگی حالات میں بہتر کارکردگی کے لئے جانی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 'یہاں پر اس گاڑی کا استعمال پیٹرولنگ اور قافلہ کے حفاظت کے لئے کیا جائے گا'۔ گزشتہ روز سرینگر کے لال چوک علاقے میں اس گاڑی کو پہلی بار دیکھا گیا تھا'۔