وادی کشمیر میں گزشتہ چند برسوں سے کئی مقامی نوجوانوں نے فلمسازی میں دلچسپی دکھاکر اس شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اُن میں سے ایک نام دانش رینزو Danish Renzu کا بھی ہے۔ دانش نے کشمیر کو دوبارہ سے فلمکاری Movie in kashmir کے نقشے پر لانے کے لیے امثال تقریباً چار میوزک ویڈیو اور شارٹ فلم وادی میں ہی فلمائی اور پھر مختلف پلیٹ فارم پر شائع بھی کی۔ اپنی اس کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ آج کشمیر میں ایک اور فلم بنا رہے ہیں۔ جس کا عنوان ہے دی گڈ نیوز The Good News۔
The Good News Movie Actress: کشمیری فلم ساز دانش رینزو کی فلم دی گڈ نیوز کی اداکارہ سے خاص گفتگو اس فلم کی کہانی کشمیر کی ایک پنڈت لڑکی اور اس کی مسلم سہیلی کے درمیان دوستی کے اردگرد گھومتی ہے۔ جہاں ملک میں اکثر فرقہ ورانہ فسادات کے واقعات ہوتے ہیں، وہیں یہ فلم آپسی بھائی چارہ کا پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو کے دوران فلم کی اداکاروں نے فلم، کشمیر اور اپنے سفر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔
فلم میں مسلمان لڑکی کا کردار نبا رہی سلونی کھنہ پٹیل پیشے سے انجینیئر ہیں، تاہم اداکاری کی طرف رجحاں ہونے کی وجہ سے وہ اب فلمی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔ وہیں پنڈت لڑکی کا کردار نبا رہی گوری بطرا پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور ابھی بھی اپنے پیشے سے وابستہ ہیں۔ تاہم اداکاری کا شوق اُن کو بھی فلم نگری ممبئی لے آیا۔ یہ دونوں اداکارہ کئی ویب سیریز میں کام کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وادی میں بھی ابھر رہے ہیں نوجوان فلم ساز
دونوں اکادارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹینگ سرینگر میں ہوئی اور اس دوران انہیں کافی مزا آیا۔ یہاں کے باشندگان کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ رہا کیونکہ ممبئی میں بہت لوگ ہوتے ہیں اور یہاں اتنا وقت نہیں ملتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ کافی مددگار ہیں۔ ٹھنڈ میں کام کرنا مُشکِل ہوتا ہے لیکن کام کرتے وقت اس کا خیال نہیں رہتا۔