اردو

urdu

ETV Bharat / state

امور صارفین و عوامی تقسیم کے ڈائریکٹر سے خاص بات چیت - بشیر احمد خان

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ بند ہونے کی صورت میں زخیرہ اندوزی، روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے محکمے نے کئی مشترکہ ٹیموں کو تشکیل دیا ہے۔

Special conversation with the Director of Consumer Affairs and Public Distribution
امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ڈائریکٹر سے خاص بات چیت

By

Published : Jan 13, 2021, 5:33 PM IST

Updated : Jan 13, 2021, 5:45 PM IST

امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کا محکمہ سنہ 2011 کی مردم شماری کے حساب سے عوام کوغذائی اجناس فراہم کررہا ہے۔ محکمہ کی جانب سے فیئر پرائز شاپس اور دیگر اسٹورز کو ماہانہ غذائی اجناس فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ البتہ جن صارفین نے ابھی تک اپنے آدھار نمبرات درج نہیں کرائے ہیں وہ فوراً آدھار نمبر متعلقہ راشن اسٹورز پر رجسٹر کروائیں۔

امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ڈائریکٹر سے خاص بات چیت

ان باتوں کا اظہار امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ڈائریکٹر بشیر احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ بند ہونے کی صورت میں زخیرہ اندوزی، روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے محکمے نے کئی مشترکہ ٹیموں کو تشکیل دیا ہے تاکہ موسمی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں اور مہنگے داموں میں سبزیاں، دودھ، پھل، دالیں اور دیگر اشیاء ضروریہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ایک سوال کے جواب میں بشیر احمد خان نے کہا کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران ضابطوں کی خلاف وزری کے مرتکب دکانداروں کے خلاف 19 ایف آئی درج کی گئی ہیں۔ وہیں، 22 سے 25 ہزار جرمانے کی رقم بھی وصولی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں کو اعتدال رکھنے اور لوگوں کی راحت رسانی کے لئے تشکیل دئیے گئے اسکارڈ باضابطہ طور پر بازاروں میں مسلسل چیکنگ کر رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کو متحرک رکھا جائے گا، نہ صرف سرینگر بلکہ دیگر اضلاع میں بھی۔

نمائندے کی جانب سے موسمی صورتحال، قومی شاہراہ بند ہونے اور وادی کی موجودہ اسٹاک پوزیشن پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ڈائریکٹر بشیر احمد خان نے کہا کہ وادی کشمیر میں پہلے ہی دو ماہ کے راشن اور دیگر اشیاء ضروریہ کا وافر اسٹاک موجود ہے۔ وہیں، آنے والے 21 دن تک گیس اور دیگر پٹرولیم مصنوعات بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک کے حوالے سے لوگوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Last Updated : Jan 13, 2021, 5:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details