سینیئر کانگریس رہنما سیف الدین سوز کے ایک بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج بھی نظر بند ہیں، پر حکومت جموں و کشمیر کے ترجمان روہت کنسل نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ : 'سوز غلط بیانی کررہے ہیں'۔
خیال رہے جمرات کو سیف الدین سوز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ ان کی رہائی کے حوالے سے سپریم کورٹ سے جھوٹ بولا گیا جبکہ وہ آج بھی نظر بند ہیں- اس بیان کے جواب میں سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'سیف الدین سوز نہ نظر بند تھے اور نہ نظر بند ہیں، بلکہ وہ دو دفعہ دہلی بھی روانہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف الدین سوز پوری طرح آزاد ہیں'۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل کا ٹویٹ قابل ذکر ہے کہ سیف الدین سوز نے جب میڈیا سے گفتگو کرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں نہ صرف انہیں بات کرنے سے روکا بلکہ انہیں گھر کے اندر جبراً لے جایا گیا جس پر پولیس اہلکار اور سیف و دین سوز کے درمیان نوک جھونک بھی دیکھنے کو ملی-
ادھر سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے روہت کنسل کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے قابل افسوس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ایک سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے اس طرح کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، ایسا دیکھ کر بڑی مایوسی ہوئی ہے'-
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کاروہت کنسل کے ٹویٹ پر ردعمل انہوں نے کہا 'ایک سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے اس طرح کا ٹویٹ دیکھ کر انہیں مایوسی ہوئی-' انہوں نے لکھا کہ سیف الدین سوز نے طبی وجوہات کی بنا پر دہلی کا سفر کیا اور دہلی سے واپسی پر انہیں دوبارہ گھر میں نظربند کردیا گیا۔'