سرینگر:بھارت میں جنوبی کوریا کے سفیر چانگ جے بوک نے 31 اکتوبر سے 2 نومبر کے درمیان جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کا ایک سرکاری دورہ کیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’انہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون، موجودہ صورتحال اور خطے کی ترقی کے سفر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔‘‘ South Korean Ambassador to India Kashmir Visit
سرینگر کے دورے کے دوران سفیر چانگ جے بوک نے کشمیر یونیورسٹی کے طلباء سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نیلوفر خان سے ملاقات کی۔ دونوں نے تعلیمی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جے بوک نے یونیورسٹی میں کوریا-بھارت دو طرفہ تعلقات پر ایک لیکچر دیا اور بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ بھارت میں جنوبی کوریا کے سفیر نے بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی تعلیمی پروگرام کے تحت بھرتی طلباء کے ملک میں داخلے کو فروغ دینے کا عہد کیا۔ Ambassador Chang Jae bok in Kashmir