سرینگر لیہ قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثے میں ایک فوی جوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر لیہ قومی شاہراہ پر آرمی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ کے رنگا موڑ پر ڈرائیور کے ہاتھو سے بے قابو ہو گئی اور گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک جوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ یہ گاڑی اس فوجی قافلے کا حصہ تھی جو کرگل سے سرینگر کی طرف آر ہے تھے۔
ہلاک شدہ فوجی جوان کی شناخت جمون کے نگروٹہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کرن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی جوان کی شناخت معراج خان کے بطور ہوئی ہے۔
ہلاک شدہ اہلکار کو سرینگر کے بادامی باغ بیس کیمپ لایا گیا ہے جبکہ زخمی شدہ فوجی جوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔