اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omar Abdullah on Social Media دورجدید میں وسیع استعمال کی وجہ سے ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطہ انتہائی اہمیت کے حامل، عمر عبداللہ - JKNC Media and Communication Wing

این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ موجودہ دور میں جب حکومتی سطح پر عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، تو ہم سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے مسائل و مشکلات بھرپور انداز میں اُجاگر کرکے حکومت کو ان کا سدباب کرانے کیلئے مجبور کراسکتے ہیں۔

Etv Bharat
عمر عبداللہ

By

Published : Aug 7, 2023, 8:16 PM IST

سرینگر: عوام کیساتھ براہ راست رابطے کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہوسکتا تاہم دورِ جدید کے تقاضوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے میڈیا اور سوشل میڈیا کی اہمیت اور افادیت کو سمجھ کر اپنی تنظیم کے سنہرے ماضی ،تابناک مستقبل،تاریخی و انقلابی اقدامات اور مستقبل کے منشور کو عوام تک بہ آسانی اور موثر طریقے سے پہنچایا جا سکتا ہے۔ان باتوں کااظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کو پارٹی کی میڈیا اور کمیونیکیشن ونگ کیساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عمر عبداللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا دورِ جدید میں اپنے وسیع استعمال کی وجہ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ایک مضبوط ترین پلیٹ فارم کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے ۔موجودہ دور میں جب حکومتی سطح پر عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ہم سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے مسائل و مشکلات بھر پور انداز میں اُجاگر کرکے حکومت کو ان کا سدباب کرانے کیلئے مجبور کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اس جدوجہد کو دوام بخشا جاسکتا ہے اور ملک کے عوام خصوصاً صحیح سوچ رکھنے والی آبادی تک اپنی بات پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں سوشل میڈیا پر پھیلائے جارہے منفی اور پروپیگنڈا کا توڑ کرنے کیلئے بھی مستعد رہنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:Omar Abdullah on 370 جموں و کشمیر کے لوگوں کی نگاہیں سپریم کورٹ پر مرکوز، عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی تحریک، تاریخ اور ایجنڈا کو عوام تک پہنچانا ضروری ہے اور ساتھ ہی جموں وکشمیر کے عوام کو شخصی راج کی غلامی سے نجات دلانے، زرعی اصلاحات کے تحت بلامعاوضہ 51 لاکھ کنال اراضی کی تقسیم، مفت تعلیم، مفت طبی سہولیات، تعلیم نسواں، جمہوری اور آئینی اداروں کا قیام ، اٹانومی مسودہ ،انقلابی تعمیرو ترقی کے کاموں کے علاوہ نیا کشمیر ایجنڈا کو حقائق کیساتھ عوام تک پہنچانا لازمی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details