اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواتین کے تعاون کے بغیر سماجی ترقی کا تصور ناممکن: شمیم فردوس

ترقی پذیر اور مہذب سماج کے قیام میں خواتین کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور آج ایسا کوئی شعبہ نہیں جہاں خواتین کا تعاون شامل نہ ہو۔

نیشنل کانفرنس خواتین ونگ جموں و کشمیر کی صدر شمیم فردوس
نیشنل کانفرنس خواتین ونگ جموں و کشمیر کی صدر شمیم فردوس

By

Published : Aug 8, 2021, 1:21 PM IST

ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس خواتین ونگ جموں و کشمیر کی صدر شمیم فردوس نے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کا انعقاد شمالی کشمیر کی سیاسی، سماجی کارکنان اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی نیشنل کانفرس میں شمولیت کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

شمیم فردوس نے کہا کہ سماج میں خواتین کے رول کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ خواتین کے اشتراک و تعاون کے بغیر جدید دور کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور جموں و کشمیر کی خواتین بھی کسی شعبے میں پیچھے نہیں ہیں۔ یہاں کی خواتین نے ریاستی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

شمیم فردوس نے کہا کہ 5 اگست 2019 تاریخ میں سیاہ باب رقم ہوا ہے۔ جس دن سے جموں و کشمیر کے عوام کو ناقابل برداشت مشکلات اور مصائب کے بھنور میں دھکیل دیا گیا تب سے لےکر لوگ بے چینی، عدم اعتماد اور عدم تحفظ کے شکار ہوگئے ہیں۔

شمیم فردوس نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے وقت امن و ترقی کے جو بھی اعلانات کئے گیے تھے دو برس کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس تعلق سے کچھ نہیں ہوا اور صورتحال اس کے برعکس ہے۔

اس موقع پر پارٹی کی صوبائی صدر انجینیئر صبیحہ قادری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس خواتین ونگ پارٹی قیادت کے ساتھ شانہ بہ شانہ ہیں اور ہر ایک چلینج میں پارٹی کے ساتھ ثبت قدم رہنے کے لیے پُر عزم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details