سرینگر:محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 15سے 18نومبر تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور 18- 19 کی درمیانی شب کئی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری یا بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج یعنی پیر کے روز وادی کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایک سے دو فٹ تک برف باری درج کی گئی ہے۔ وہیں آج دن بھر موسم ابر آلود اور وقفے وقفے سے بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ Met Predicts Wet Spell in Kashmir
محکمہ موسمیات نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رواں مہینے کی 20 تاریخ تک کہیں بھاری برفباری کو خارج از امکان قرار دیا۔ جبکہ وادی کے کئی بالائی علاقوں میں ہلکی برف و باری درج کی گئی۔ جہاں شمالی کشمیر کے علاقوں میں تقریباً دو فٹ برف باری درج کی گئی وہیں وسطی کشمیر کے چند علاقوں سے بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
محکمہ کے مطابق، آج صبح 8:30 بجے سرینگر میں 5.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 2.8 ملی میٹر، پہلگام میں 12.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 14.4 ملی میٹر، کوکر ناگ میں 1.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 16.8 ملی میٹر، اونتی پورہ میں 0.8 ملی میٹر، جموں میں 11.3 ملی میٹر، بانہال میں 18.2 ملی میٹر، کٹرا میں 13.0 ملی میٹر اور اُدھمپور میں 24.8 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں 14 سینٹی میٹر برف باری بھی درج کی گئی ہے جبکہ ٹنگ مرگ میں دو انچ، کپوارہ میں 12 انچ، گریز میں ایک فٹ برف درج کی گئی ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔
کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کے افسر نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ شب کے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں امشب کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے اس وقت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے درجہ حرارت معمول سے 2.2سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے آض رات کا کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔