سرینگر سیکٹر کے سی آر پی ایف ترجمان پنکج کمار کے مطابق ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت 115 بٹالین کے سب انسپکٹر ایس سی مرمو کی بطور ہوئی ہے- مذکورہ افسر مغربی بنگال کے رہنے والے تھے-
ترجمان کے مطابق بھاری برفباری کی وجہ سے ایس سی مرمو پر شیڈ گرگئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر سکمز صورہ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی موت ہوگئی۔
برف کی زد میں آنے سے سی آر پی ایف اہلکار ہلاک - سابق نیشنل کانفرنس
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ذکورہ میں نیشنل کانفرنس کے سابق رکن اسمبلی سید محمد آخون کی حفاظت پر تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار برف کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ہے-
برف کی زد میں آکر سی آر پی ایف اہلکار کی موت
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں پیر سے جاری بھاری برفباری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور کئی مقامات پر رہائشی مکانات برفباری کی زد میں آکر تباہ ہوگئے ہیں-
ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں بھاری برفباری کی وجہ سے دو مکانات منہدم ہوگئے۔ تاہم لوگوں کی بر وقت مدد سے مکینوں کو صحیح سلامت نکال لیا گیا اور کسی بھی جانی نقصان کو ٹالا گیا۔
ادھر سرینگر ضلع انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے محتاط رہنے کی صلاح دی ہے-
Last Updated : Jan 6, 2021, 7:26 PM IST