وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق منگل کی صبح بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری Snowfall in Kashmirجبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شرع ہوا، جس سے درجہ حرارت میں کمی Snowfall Brings Mercury Downدرج کی گئی ہے۔
کشمیر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 22 اور 23 فروری کو بارشوں اور ہلکی برفباری MeT Predicted Snowfall in Kashmirکی پیش گوئی کی تھی۔
وادی کے بالائی علاقوں بشمول مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منگل کی صبح سے ہی برف باری ہوئی، جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔
موسم کی تبدیلی سے وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہےSnowfall Brings Mercury Down۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ شب منفی 2.2 ڈگری سیلسیش درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتوار اور پیر کی شب 0.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔
مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ Snowfall in Kashmir brings mercury Downکیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات 4.3 ڈگری سیلسیش سے بہت کم ہے۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 0.8 ڈگری سیلسیس سے کم تھا۔ قاضی گنڈ کے قریبی قصبہ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے دو دن تک مختلف مقامات پر ہلکے سے درمیانہ درجے کی بارشوں یا برفباری کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ موسم کی تبدیلی سے کشمیر کے زمینی و فضائی ٹریفک پر اثر نہیں پڑا ہے۔