وادی کشمیر میں آج دوسرے روز بھی خراب موسم کی وجہ سے سرینگر ہوائی اڈے سے ابھی تک کوئی بھی پرواز اڑان نہیں بھر پائی ہے۔ Flights Delayed at Srinagar Airport
وہیں وادی کے مختلف علاقوں میں ابھی بھی بجلی بحال نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب محکمے موسمیات نے آج سے موسم کی صورتحال میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔ Kashmir Weather Update
سرینگر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ "خراب موسم کی وجہ سے اس وقت بھی ہوائی اڈے پر کوئی بھی پرواز لینڈ نہیں کر پائی ہے۔ ویزبلٹی کافی کم ہے، تاہم رنوے کی صفائی کا کام جاری ہے۔" Weather situation kashmir
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ہم کو اُمید ہے کہ دوپہر کے بعد پروازوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے کیونکہ موسم میں بہتری آئی ہے۔''
انہوں نے کہا کہ میری مسافروں سے گزارش ہے کہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنی ایئرلائن کمپنی سے تمام جانکاری حاصل کر لیں۔"Snowfall in Kashmir
وہیں شہر کی سڑکوں پر برفباری کی وجہ سے پانی اکھٹا ہوا ہے جس وجہ سے عوام اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں کافی مشکلات ہو رہا ہے۔ بجلی کی بات کریں تو اگرچہ محکمے نے گذشتہ روز وادی کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم زمینی صورتِحال مختلف ہے۔