سرینگر۔سونہ مرگ اور لہہ روڈ کو ایک ہفتے سے بند رہنے کے بعد آج سے دوبارہ کھولے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، وادی میں مسلسل برف باری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں کے متعدد راستوں کو بند کردیا گیا تھا۔
سرینگر-سونہ مرگ روڈ سے برف ہٹانے کا کام مسلسل جاری
سرینگر۔سونہ مرگ اور لیہہ روڈ کو ایک ہفتے سے زائد بند رہنے کے بعد آج سے دوبارہ کھولے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے مطابق برف صاف کرنے والی ٹیم مسلسل کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اور تمام تر مشکلات کے باوجود ہم آج شاہراہ کو کھولنے کی توقع رکھتے ہیں۔
بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے پروجیکٹ بیکن نے زوجیلا چوٹی پر 11500 فٹ پر واقع سڑک کو برف سے صاف کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پروجیکٹ بیکن کے عہدیدار نے بتایا کہ برف صاف کرنے والی ٹیم مسلسل راستوں سے برف ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن سرد ہوائیں برف کی طوفان کے ساتھ اس اونچائی پر آرہی ہیں جس سے برف ہٹانے کے عمل کو متاثر کررہی ہے، بی آر او عہدیدار نے کہا " تمام تر مشکلات کے باوجود ہم آج شاہراہ کو کھولنے کی توقع رکھتے ہیں بشرطیہ کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے"۔