اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ 11 نومبر تک جاری رہنے کا امکان - Weather forecast in Kashmir

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'وادی میں 9 سے 11 نومبر تک بالائی علاقوں میں برف باری جب کہ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ 11 نومبر تک جاری رہنے کا امکان
کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ 11 نومبر تک جاری رہنے کا امکان

By

Published : Nov 7, 2022, 12:48 PM IST

سری نگر:وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی بیچ محکمہ موسمیات نے وادی میں 11 نومبر تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں پیر کو بھی برف و باراں متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 نومبر کو موسم ابر آلود رہے گا اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 9 سے11 نومبر تک ایک بار پھر بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔ Weather in Kashmir

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ 11 نومبر تک جاری رہنے کا امکان

انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال سے خاص طور سری نگر- جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، لیہہ- منالی شاہراہ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔ متعقلہ محکمے نے لوگوں سے سفر اختیار کرنے سے پہلے سڑکوں کی صورتحال معلوم کرنے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو کافی مقدار میں غذا، گرم لباس، گرم جوتے وغیرہ ساتھ اٹھانے چاہئے۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ اور سونہ مرگ کے بعض حصے برف کی سفید چادر میں لپٹے ہوئے ہیں اور بالائی علاقوں میں چار انچ سے ڈیڑھ فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔ کپوارہ کے مژھل اور سادھنہ ٹاپ پر بالترتیب چار انچ اور ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوئی ہے جبکہ گریز میں تین انچ موٹی برف کی چادر بچھی ہوئی ہے۔

سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 36 ملی میٹر، پہلگام میں 19 ملی میٹر، کپوارہ میں 24 ملی میٹر،گلمرگ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادھر وادی میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے زیادہ تو کہیں معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں برف و باراں

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے6.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکار ڈہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈکیا گیا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details