سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشتر مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے جس سے سردی کی لہر تیز تر ہوئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں ہفتے کی دو پہر سے اتوار کی صبح تک میدانی علاقوں میں ہلک بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا تاہم وادی میں ماہ رواں کے آخر تک بھاری باری ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ادھر وادی میں سر نگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس سے سردی تیزتر ہوئی ہے۔ Snow in Kashmir
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔